کاروار:2/مارچ (ایس او نیوز) دہرہ دون کی مشہور نیشنل انڈین ملٹری کالج میں 8ویں جماعت سے داخلے کے خواہش مند کرناٹکا کے طلبا سے انٹرنس ٹسٹ امتحان کے لئےعرضیاں مطلوب ہیں۔
سرکاری سطح پر رجسٹرڈ کسی بھی اسکول سے 7ویں پاس اور 02-06-2005سے 01-07-2006کے درمیان جنم لئے طلبا درخواست دینے کے اہل ہونگے۔ اپنی درخواست دینے کے لئے 31مارچ آخری تاریخ ہے۔ متعینہ نمونہ فارم کی دو نقل اور ضروری دستاویزات کو منسلک کرکے ڈائرکٹر ، سولزر ویلفئیر اینڈ ری ہبالیشن ڈپارٹمنٹ ، 58فیلڈ مارشل کے ایم کریپا روڈ، بنگلورو ۔ 560025میں جمع کرنا ہے۔ زائد جانکاری اور معلومات کے لئے 080-2558949اور نائب ڈائرکٹر دفتر ، سولزر ویلفئیر اینڈ ری ہبالیشن ڈپارٹمنٹ ، ایم جی روڈ کاروار ، 08385-226538سے رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔